تحریک انصاف کا حکمراں اتحاد سے محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں مذاکرات کا فیصلہ

بدھ 12 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے مشورے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے حکمراں اتحاد میں شامل سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لیے اپنی جماعت کو گرین سگنل دیتے ہوئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کو حکومتی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دیدی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر مذاکرات کے حوالے سے مشاورت کے بعد رابطوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے مذاکرات کا مینڈیٹ محمود خان اچکزئی کو دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور ساتھ ہی اس پیش رفت پر سپریم کورٹ کو بھی خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق محمد خان اچکزئی تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحمہ عمل طے کریں گے۔

محمود خان اچکزئی سربراہ جمیعت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کی قیادت کو بھی اعتماد میں لیں گے اور تمام سیاسی جماعتوں کو موجودہ مسائل سے نکلنے کے لیے مذاکرات کی میز پر لائیں گے۔

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی اور عمران خان کے درمیان رابطہ کے لیے بھی ایک رکن کو ذمہ داری تفویض کی جائے گی، جو مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت پر عمران خان کو آگاہ کریں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے مذاکرات کرنے کی تجویز پر حکومت کے ساتھ بات چیت کرنے کی اجازت دی ہے تاہم عمران خان نے اس معاملے پر کسی پیش رفت کو سنجیدہ مذاکرات سے مشروط کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاریاں، اسحاق ڈار کی صدارت میں جائزہ اجلاس

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل پر بندر کی انٹری نے دھوم مچادی

پاکستان اور برطانیہ کا انسداد دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ایئرپورٹ پر نئے اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

نیسلے پاکستان نے 29ویں پائیدار ترقی کانفرنس میں 2 ایوارڈز جیت لیے

ویڈیو

ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر تباہ کرنے کی دھمکی، فوجی کارروائی کا فیصلہ جلد متوقع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد پاکستانی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

2 اضلاع کے لاکھوں افراد کا رابطہ شدید متاثر، ہنجلی دوہٹہ کا ٹوٹا پل تاحال نامکمل، مایوس عوام کی امیدیں نئے صوبوں سے بندھ گئیں

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟