کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، لیاری گینگ وار جوجی گروپ کا کمانڈر گرفتار

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج علی الصبح ضلع کیماڑی پولیس کی حساس ادارے کے ہمراہ لیاری ندی کے پاس کاروائی کی تو گینگ وار کے کارندوں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایک زخمی ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نبیل لیاری گینگ وار جوجی گروپ کا کمانڈر ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق ملزمان کی شناخت 1- نبیل (زخمی) ولد بشیر اور 2- نادر ولد بادل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی پستول اور 150 گرام چرس بھی برآمد ہوئی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد، شوہر گرفتار

ملزمان کے قبضے سے تھانہ شاہراہ فیصل کے مقدمہ 512/22 بجرم دفعہ 397/34 ت پ کی چھینی گئی سوزوکی 110 موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔ لیاری گینگ وار جوجی گروپ کا کمانڈر نبیل لیاری اور اولڈ گولیمار کے علاقوں میں منشیات نیٹ ورک کو بھی آپریٹ کرتا ہے۔

ملزم نبیل قتل، اقدام قتل اور منشیات فروشی کے مقدمات میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل