گرفتار پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے لیے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کا فیصلہ

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے چیمبر میں منعقدہ ایک ہنگامی اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، نوید قمر اورحکمراں اتحاد میں شامل دیگر قیادت نے شرکت کی، اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھی طلب کیا گیا تھا۔

اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز کو  پی ٹی آئی ارکان کے لیے سب جیل بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، پی ٹی آئی ارکان کو فیصلے سے آگاہ بھی کردیا گیاہے، پی ٹی آئی کے تمام گرفتار ارکان قومی اسمبلی اسپیکر چیمبر میں موجود تھے، جنہیں اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے اسپیکر کی جانب سے پروڈکشن آرڈر پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف: اسلام آباد ہائیکورٹ نے گرفتار رہنماؤں کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کی منظوری دیدی ہے، جس کے بعد تمام زیرحراست اراکین اسمبلی سے فارمز پر دستخط کروا لیے گئے ہیں، پی ٹی آئی کے زیرحراست اراکین کو آج ہی پارلیمنٹ لاجز منتقل کیے جانے کا امکان ہے کیونکہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے گرفتار تمام اراکین کے پروڈکشن آرڈر ابھی تک فعال ہیں، اس حوالے سے پولیس افسران کو بھی ہدایات موصول ہوگئی ہیں۔

اس ضمن میں قومی اسمبلی سیکریٹیریٹ کی جانب سے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ کر اسپیکر اسمبلی کی جانب سے گرفتار پی ٹی آئی کے 10 اراکین قومی اسمبلی کے لیے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کے فیصلہ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:قانون شکنی کا الزام: انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 7 قائدین کا جسمانی ریمانڈ منظور

واضح رہے کہ آج صبح اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ایک مختصر فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی سمیت گرفتار رہنما شعیب شاہین کا انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے جسمانی ریمانڈ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ