قلات بم دھماکا، 8 سیکیورٹی اہلکار زخمی

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع قلات کے نواحی علاقے تخت جوہان میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے سے 8 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: پولیس وین کے قریب دھماکا، 12 افراد زخمی، بیشتر کی حالت تشویشناک

پولیس کے مطابق قلات کے نواحی علاقے تخت جوہان میں سیکویرٹی اہلکاروں کی گاڑی سڑک سے گزر رہی تھی کہ اس دوران سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوگیا، دھماکے میں 8 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپر دیر: سرکاری اسکول میں دھماکہ، 3 بچے زخمی

دھماکا آئی ایس ڈی کے ذریعے کیا گیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، واقعہ سے متعلق مزید معلومات بھی اکھٹی کی جارہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp