دھمکی آمیز پوسٹ: ایف آئی اے کا عمران خان سے پوچھ گچھ کا فیصلہ

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایکس اکاؤنٹ سےدھمکی آمیز پوسٹ شیئر ہونے پر ایف آئی اے کی ٹیم پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے پوچھ گچھ کے لیے اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: جیل سے باہر آکر تمہیں اور چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان کی نیب تفتیشی آفیسر کو دھمکی

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ شیئر ہونے پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے سائبر کرائم ونگ، اسلام آباد کے سینیئر افسران سمیت 4 افراد پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سائبر کرائم ونگ ٹیم بانی چیئرمین سے تحقیقات کرنے کے لیے اڈیالہ جیل روانہ ہوچکی ہےجہاں عمران خان سے تفتیشی و تکنیکی افسران پر مشتمل ٹیم ان سے پوچھ گچھ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: تفتیشی ٹیم کو دھمکیاں دینے پر عمران خان کیخلاف رپورٹ درج

بانی پی ٹی آئی سے یہ انٹروگیشن ان کے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کیے جانے پر کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے اپنے آفیشل  ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی پوسٹ انتہائی متنازع نوعیت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp