وزیراعظم نے 20 ارکان قومی اسمبلی کو پارلیمانی سیکریٹری کیوں مقرر کیا؟

ہفتہ 14 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں وزرا کی جگہ جواب دینے کے لیے 20 پارلیمانی سیکریٹریوں کا تقرر کردیا ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں وزرا کی جگہ ممبران کے سوالات کے جواب دیں گے۔

وزارت پارلیمانی امور نے تقرریوں کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ ان پارلیمانی سیکریٹریوں کی وزارتوں اور ڈویژنز کا تعین بھی کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:غزہ کے مسلمانوں کی مصیبتیں عالمی اتحاد کی کھلم کھلا تضحیک ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

نوٹیفیکیشن کے مطابق ساجد مہدی کو کابینہ ڈویژن، احمد عتیق انور کو موسمیاتی تغیر، راجہ اسامہ سرور دفاعی پیداوار، میاں خان بگٹی پیٹرولیم ڈویژن، عامر طلال خان پاور ڈویژن، مس فرح ناز اکبر وزارت تعلیم، ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان وزارت خارجہ، مس صبا صادق انسانی حقوق کا پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

دانیال چوہدری اطلاعات و نشریات، مس کرن عمران ڈار بین الصوبائی رابطہ ڈویژن، مس وجیہ قمر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، محمد عثمان اویسی وزارت ریلوے، شاہد عثمان صنعت و پیداوار، انوار الحق چوہدری کشمیر امور و گلگت بلتستان، کیسومل کھیس داس نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کا پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

مس زیب جعفر وزارت دفاع، شمشیر علی مزاری مذہبی امور، محمد اظہر خان لغاری تخفیف غربت اور گل اصغر خان کو وزارت مواصلات کا پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp