کوئی خاص ترامیم نہیں، نمبرز پورے ہوں گے تو بل پاس کریں گے، چیئرمین سینیٹ

ہفتہ 14 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ جو بل پیش ہورہا ہے اس میں کوئی خاص بات نہیں ہے، نمبرز پورے ہوں گے تو بل پاس کریں گے، کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کبھی گورنر راج کے حق میں نہیں رہا، گورنر راج سے متعلق فیصلہ حالات کے مطابق کیا جاتا ہے۔ خارجہ امور کے معاملات وفاقی حکومت کا سبجیکٹ ہے۔

’خارجہ پالیسی کے معاملات وفاقی حکومت کے ماتحت ہیں‘۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تمام جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے، کوئی ایک جماعت اکیلے ملک کو نہیں چلا سکتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان سے پرانا تعلق ہے، ان کا احترام کرتا ہوں۔ ہمارے ساتھ انہوں نے بہت کام کیا ہے، مولانا کے ساتھ بہت دیرینہ تعلقات ہیں، ان کے بارے میں کوئی کمینٹس نہیں کروں گا۔

مزید پڑھیں: مسلم ممالک کو خوشحالی کے لیے تعاون اور جدت طرازی کو فروغ دینا ہو گا، یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسائل کا حل وقت سے پہلے انتخابات نہیں ہیں، اس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگی، تمام سیاسی قوتوں کو مل کر ملک کے لیے سوچنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو کوئی سنجیدہ نہیں لے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں واحد متفقہ طور پر وزیر اعظم بنا تھا، جنہوں نے میرے خلاف کیسز بنائے تھے، آج ہم ان کو ووٹ دے رہے ہیں، ہم نے آج بھی دل بڑا رکھا ہے۔ ہمیں ذاتیات کا نہیں ملک کا سوچنا ہے، اگر عوام مطمئن نہیں تو ہم بھی عوام کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میری نااہلی کا سپریم کورٹ کا فیصلہ غیرقانونی تھا، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

واضح رہے ٹڈاپ کرپشن کیس کے 3مقدمات کی سماعت ہوئی، یوسف رضا گیلانی نے 3مقدمات میں بیان ریکارڈ کرا دیا۔ کیس کی سماعت 2اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مجموعی طور پر 26 مقدمات قائم کیے تھے، یوسف رضا گیلانی 3مقدمات میں شریک ملزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بگ باس 17 کے فاتح کامیڈین منور فاروقی کے گھر بیٹی کی پیدائش

میں بھی ملک کی ترقی کے لیے وقف ایک مزدور ہوں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا یوم مزدور پر پیغام

اسلام آباد میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع جاری، وزیر داخلہ محسن نقوی کی مرکز آمد اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

بھارت میں کشتی الٹنے سے متعدد ہلاکتیں، درجنوں مسافر لاپتا، ویڈیو نے حفاظتی غفلت بے نقاب کر دی

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری