ایپل کی نئی میک بک سیریز متعارف، قیمت کیا ہوگی؟

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل نے منگل کے روز MacBook لیپ ٹاپس کی نئی سیریز متعارف کرا دی ہے، جن کی ابتدائی قیمت 1,099 امریکی ڈالر (قریباً 3 لاکھ 7 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔ کمپنی کا مقصد سکڑتی ہوئی پی سی مارکیٹ اور میموری چِپ کی قلت کے باوجود صارفین کو جدید ہارڈویئر کے ذریعے متوجہ کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: ایپل نے عمر کی تصدیق کے نئے ٹولز متعارف کرا دیے

نئی MacBook لائن اپ میں MacBook Air اور MacBook Pro ماڈلز شامل ہیں، جو ایپل کے پرسنل کمپیوٹنگ بزنس کا بنیادی ستون سمجھے جاتے ہیں۔ یہ سیریز کمپنی کی اپنی تیار کردہ چِپس (کسٹم سلیکون) کی حکمتِ عملی کا اہم حصہ ہے۔

ایپل نے 2020 سے Intel پروسیسرز سے منتقل ہو کر اپنی ایم سیریز چِپس متعارف کروائیں، جس کے بعد کمپنی نے کارکردگی اور بیٹری لائف میں نمایاں بہتری کا دعویٰ کیا۔ اس اقدام نے ونڈوز پر مبنی پی سی بنانے والی کمپنیوں کے مقابلے میں ایپل کو نمایاں برتری دلانے میں مدد دی۔

نئی سیریز میں 13 انچ اسکرین والا MacBook Air 1,099 ڈالر سے شروع ہوتا ہے، جبکہ M5 Pro چِپ سے لیس MacBook Pro ماڈلز کی قیمت 2,199 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: ایپل کا میک مِنی کی پیداوار ایشیا سے امریکا منتقل کرنے کا فیصلہ

اگرچہ میک کمپیوٹرز کمپنی کی مجموعی آمدنی میں iPhone کے مقابلے میں کم حصہ ڈالتے ہیں، تاہم تعلیم، تخلیقی صنعتوں اور ہائی اینڈ صارفین کے شعبوں میں ان کی اسٹریٹجک اہمیت برقرار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں