کون سا یورپی ملک تارکین وطن کو ملک چھوڑنے پر ہزاروں ڈالر دے رہا ہے؟

ہفتہ 14 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جو تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کے لیے خطیر معاوضہ فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک یورپی ملک ہے جس نے یہ پالیسی تیار کی ہے کہ جو بھی تارکین وطن ہیں وہ رضاکارانہ طور پر اپنے آبائی ملکوں کو لوٹیں گے تو ان کو ہزاروں ڈالرز دیے جائیں گے۔ یہ ملک سویڈن ہے جس نے اپنی پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے ملک چھوڑنے والوں کا معاوضہ بڑھا کر 34ہزار ڈالرز کردیا ہے۔

یورپی ملک سویڈن نے رضاکارانہ طور پر اپنے آبائی ملک واپس جانے والے افراد کو 34 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے، رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے تارکین وطن کو یہ گرانٹ 1984 سے دی جارہی ہے، لیکن اس کے بارے میں کم لوگ ہی جانتے ہیں کیونکہ ملنے والا معاوضہ کم ہونے کے باعث لوگ اس گرانٹ سے مستفید نہیں ہوتے تھے۔

مزید پڑھیں: سویڈن میں نیند کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا عالمی ریکارڈ کیسے ٹوٹا؟

تاہم اب سویڈن کی حکومت نے ان تارکین وطن کے لیے مالی معاوضہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے، سویڈن کے وزیر برائے مائیگریشن نے بتایا کہ 2026 سے رضاکارانہ طور پر اپنے آبائی ممالک کو واپس جانے والے تارکین وطن کو 34 ہزار ڈالرز ( تقریباً ایک کروڑ پاکستانی روپے) دیے جائیں گے۔

خیال رہے سویڈن کو کچھ عرصے سے تارکین وطن کو سنبھالنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اس سے قبل وہ دیگر ممالک کے شہریوں کو پناہ دینے کی وجہ سے’ہیو مینیٹیرین سپر پاور‘ کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔ اس اقدام کا مقصد مزید تارکین وطن کو اپنے آبائی ممالک میں واپس جانے کی ترغیب دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سویڈن کا 1 لاکھ ملازمتیں دینے کا اعلان، کون کون اپلائی کر سکتا ہے؟

واضح رہے یورپ کے دیگر ممالک بھی اس قسم کی گرانٹ فراہم کرتے ہیں، جن میں ڈنمارک فی شخص 15 ہزار ڈالر سے زیادہ ادا کرتا ہے، جبکہ ناروے میں 14 ہزار، فرانس میں 2 ہزار 800 ڈالرز اور جرمنی میں 2 ہزار ڈالر ز معاوضہ دیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی