گلگت بلتستان کی چلاس بستی میں خوفناک آتشزدگی، 80 گھر جل کر خاکستر

ہفتہ 14 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے دور افتادہ علاقے نیاٹ چلاس میں بستی میں آگ لگنے سے 80 گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔

جمعہ کی رات نیاٹ بستی میں ایک مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے جلد ہی پوری بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں کی جا سکی ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں موبائل نیٹ ورک کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشنز شدید متاثر ہوا ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں بھی خاصی تاخیر ہوئی۔ حکام کو متبادل ذرائع سے ہی واقعے کی اطلاع ہوئی جس کے بعد بعد امدادی ٹیموں اور انتظامیہ کے اہلکاروں کو متاثرہ علاقے میں بھیجا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ میں آتشزدگی سے ریکارڈ خاکستر، وزیراعلیٰ کا نوٹس

مقامی افراد نے بتایا ہے کہ آگ لگنے سے بستی میں موجود 80 کے قریب گھر جل کر مکمل تباہ ہو گئے تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجہ سے پوری بستی یکدم کھلے آسمان تلے آ گئی۔

مقامی افراد کہا کہنا ہے کہ علاقے میں پانی کی عدم دستیابی اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی کمی کے باعث پوری بستی جل کر خاکستر ہو گئی، علاقے میں فائر فائٹرز یا ریسکیو ٹیموں کی بروقت پہنچنے کا کوئی انتظام بھی نہیں ہے۔ مقامی افراد نے خود اپنی مدد آپ آگ پر قابو پایا جب کہ ضلعی حکام نے صبح متاثرہ علاقے میں امدادی سامان روانہ کیا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد: اتوار بازار میں آتشزدگی، وفاقی وزیر داخلہ نے تحقیقات کا حکم دیدیا

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امدادی پیکج میں بے گھر خاندانوں کی مدد کے لیے خوراک، خیمے اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔ خوش قسمتی سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم 80 مکانات کی تباہی سے مکینوں کو کافی مالی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کویت میں خوفناک آتشزدگی، 41 بھارتی شہری ہلاک، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دیامر کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے حکام کو متاثرہ خاندانوں کو جامع مدد فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ انہیں حکومت کی پالیسی کے مطابق ضروری امداد فراہم کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں