پشاور ، مغوی ڈاکٹر بحفاظت بازیاب، 2 اغوا کار گرفتار

ہفتہ 14 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی خصوصی ٹیموں نے جدید تکنیکی بنیادوں پر منظم اغواءکار گینگ کا سراغ لگا لیا اور اس کارروائی کے دوران اغوا میں ملوث 2 اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور میں شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر اغوا، مغوی کے والد نے کیا بتایا؟

گرفتار ملزمان میں حکمت ولد عزت خان، سکنہ افغانستان اور اسد علی ولد محبت خان شامل ہیں۔

کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی اس کارروائی کے دوران مغوی ڈاکٹر محمد یوسف اغوا کاروں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔

واقعہ سے متعلق مدعی ڈاکٹر فقیر اللہ نے مورخہ 4 ستمبر کو تھانہ سربند پولیس کو اپنے بیٹے ڈاکٹر محمد یوسف کے اغوائیگی کی رپورٹ کی تھی۔واقعہ کا سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے سختی سے نوٹس لیا تھا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن سجاد احمد صاحبزادہ  کے مطابق اغوا کار گینگ نے مغوی ڈاکٹر کو اچینی روڈ پر اغواء کرنے کا اعتراف کرلیا۔ اغوا کار لواحقین سے کروڑ وں روپے مطالبہ کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور میں اغوا کے لیے آنے والے خود اغوا ہوگئے، ویڈیو وائرل

ایس ایس پی انوسٹی گیشن سجاد احمد صاحبزادہ کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ جب کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش گینگ میں شامل دیگر ملزمان کے نام بھی اگل دیے ہیں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp