پشاور میں رشتہ داروں اور دوستوں نے شہری کے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنادی اور اغوا کے لیے آنے والے نا معلوم افراد کو ہی پکڑ لیا۔
ذرائع کے مطابق چند نا معلوم افراد کالے رنگ کی ویگو گاڑی میں خود کو پنجاب سی ٹی ڈی اہلکار ظاہر کرتے ہوئے شہری پیر محمد ٹھیکیدار کو اغوا کرنے ان کے گھر پہنچے تھے اس موقع پر رشتہ داروں اور دیگر لوگوں نے مبینہ اغوا کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور اغوا کے لیے آنے والے ایک شخص کو بھی پکڑ لیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی پنجاب کا بغیر اجازت پشاور میں چھاپہ، اہل خانہ نے اہلکار کو دھرلیا
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف ردعمل دیا گیا۔ جوکر نامی پیج نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پشاور میں نامعلوم ڈالہ شہری کو اُٹھانے گیا لیکن پٹھانوں نے مل کر نامعلوم کو ہی اُٹھالیا اور ڈالے والے اپنا ایک بندہ چھوڑ کر بھاگ گئے۔
پشاور میں نامعلوم ڈالہ شہری کو اُٹھانے گیا تھا۔پٹھانوں نے ملکر نامعلوم کو ہی اُٹھالیا۔ ڈالے والا اپنا ایک بندہ چھوڑ کر بھاگ گیا pic.twitter.com/Fi4H8SkPIb
— jookeerrr🇵🇰 (@jokkeerrr2) September 3, 2024
چوہدری ظفر لکھتے ہیں کہ اگر عوام اسی طرح ہمت دکھائے تو کسی کو اس طرح غیر قانونی طریقے سے اغوا کرنے کی جرات نہیں ہو گی۔
اگر عوام اسی طرح ہمت دکھائے تو ان کی جرات نہیں کسی کو اس طرح غیر قانونی طریقے سے اغواء کرنے کی https://t.co/1fICfJbEWX
— ChaudhryZafar Kahlon (@ZafarKahlon) September 4, 2024
علی نامی ایکس صارف ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ دلیری اسی کا نام ہے۔
دلیری اسی کا نام ہے https://t.co/9Ev9Bo7aFz
— Ali Ali (@AsifMalikyo) September 3, 2024
فوزیہ خان نے کہا کہ ہر جگہ ایسے افراد کے ساتھ ایسا ہی سلوک کرنا چاہیے۔
ہر جگہ پر ایسا ہی کرنا چاہئیے 👏 https://t.co/Yy8H0J84k0
— Fouzia khan (@fouziakhan05) September 3, 2024
پولیس کے مطابق گرفتار شخص کا تعلق سی ٹی ڈی فیصل آباد سے ہے جس کی تصدیق ایس ایس پی پشاور نے بھی کی ہے۔ پشاور پولیس کے مطابق پنجاب سی ٹی ڈی نے پیر محمد آفریدی نامی شخص کو اٹھانے کی کوشش کی جبکہ اس چھاپے یا کارروائی کے حوالے سے پشاور پولیس کو آگاہ نہیں کیا گیا جو غیر قانونی ہے۔
پولیس اس شخص کو حراست میں لے کر مزید معلومات اکٹھی کررہی ہے جبکہ پشاور آئی جی کے پی اختر حیات نے ٹاؤن سے شہری کو اغواکرنے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب سی ٹی ڈی اہلکار کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کراچی پولیس آفس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک
پولیس نے بتایا کہ کسی بھی دوسرے صوبے کی پولیس کو کارروائی سے پہلے بتانا لازمی ہے، ایسی صورت میں مقامی پولیس باقاعدہ مدد کرنے کی بھی پابند ہوتی ہے لیکن مقامی پولیس کو آگاہ کیے بغیر کارروائی غیر قانونی ہوتی ہے۔
پشاور پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے، تاہم پنجاب پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔