پشاور میں شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر اغوا، مغوی کے والد نے کیا بتایا؟

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں شوکت خانم اسپتال کا ڈاکٹر اغوا ہوگیا، پولیس کے مطابق ڈاکٹر اپنی گاڑی میں ڈیوٹی کے لیےصبح گھر سے نکلا تھا کہ نواحی علاقہ سربند اچینی روڈ سے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

پشاور پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کیا، جائے وقوعہ سے گاڑی اور موبال فون ملا ہے۔ تاہم، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور میں اغوا کے لیے آنے والے خود اغوا ہوگئے، ویڈیو وائرل

ابتدائی معلومات کے مطابق والد نے اپنے بیان میں بتایا کہ گھر سے نکلنے کے 15منٹ بعد کسی نے کال کی کہ آپ کے بیٹے کی گاڑی روڈ پر اسٹارٹ کھڑی ہے۔ جس پر پولیس کو کال کی اور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر چیزوں کو قبضے میں لے لیا۔

سربند پولیس نے مغوی ڈاکٹر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے، مغوی کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کردیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

سیاسی جماعتیں ضابطۂ اخلاق کی پابندی کریں، عوام کو آزادانہ حقِ رائے دہی کا موقع ملنا چاہیے، شیری رحمان

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان