دوست ممالک نے 27 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی ہے، احسن اقبال

اتوار 15 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے ذریعے ہمارے دوست ممالک نے قریباً اگلے 5 برس کے لیے 27 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی ہے، جس میں سعودی عرب 5 ارب ڈالر، یو اے ای اور کویت نے 10،10 ارب ڈالر جبکہ آذربائیجان نے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ مواقع پاکستان کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں، ہمارا فرض ہے کہ ملک کے اندر امن، استحکام، پالیسی کے تسلسل اور مستقل اصلاحات سے ان مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے ساڑھے 9 فیصد پر آگئی ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آنے کی وجہ سے اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کی کمی کا اعلان کیا۔ پی ڈی ایم حکومت نے مشکل فیصلےکرکے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور حکومتی اقدامات سے معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی۔

مزید پڑھیں:ملکی مسائل کے حل کے لیے سب کو اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا، احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ کی کمی سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے جب کہ یہ وہ تمام اعشاریے ہیں جو حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں سامنے آرہے ہیں۔ پچھلی حکومت نے چین کو مجبور کردیا تھا کہ وہ سی پیک سے ہاتھ کھینچ لے وہ دوبارہ سی پیک فیز 2 کے لیے پوری طرح آمادہ ہے اور پاکستان کے ساتھ 5 نئے کوریڈورز شروع کرنے کے لیے اپنی حمایت کی یقین دہانی کراچکا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کا ترقیاتی بجٹ سکڑ کر 1100 ارب رہ گیا ہے، یہ ہمارے کل اخراجات کا 4 فیصد ہے، 2018 میں جب ہم نے حکومت چھوڑی اس وقت پاکستان کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب تھا جس سے 2013 میں 340 ارب سے بڑھایا گیا تھا یعنی 5 برس میں اڑھائی سے 3 فیصد ترقیاتی بجٹ میں اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:نواز شریف نے وفاق اور پنجاب کو اخراجات کم کرکے عوام کو ریلیف دینے کا کہا ہے، احسن اقبال

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پی ٹی آئی نے جب 2022 میں حکومت چھوڑی تو اس وقت ترقیاتی بجٹ 700 ارب روپے تھا، یعنی جہاں ہم چھوڑ کرگئے تھے اس سے بھی کم ہوچکا تھا، یہ پاکستان پر ایک ایسی آفت رہی ہے جس نے اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے عوام میں جھوٹ اور نفرت پھیلا کر زہر گھولا ہے اور اب وہ ریاست مخالف پارٹی کے طور پر ابھر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہرممکن کوشش کی کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام سے محروم رہے۔ امریکا میں بھارتی لابی کے ساتھ ملکر کانگریس سے پاکستان مخالف قرارداد پاس کروائی، برطانیہ سے پاکستان کے ہاؤس آف لارڈز میں پاکستان کی داخلی سیاست میں دروازہ کھولنے کے لیے لابنگ کرتے رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کی ترقی عالمی معیشت کے لیے مثال، پاک چین دوستی ہر آزمائش میں مضبوط ثابت ہوئی، اسحاق ڈار

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز