وزیراعظم شہبازشریف اور میاں نواز شریف جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے خصوصی ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پر آنے کا امکان ہے، یہ چوتھی بار ہو گا کہ مولانا فضل الرحمان سے مجوزہ آئینی ترمیم کے بل پر حمایت حاصل کرنے کے لیے حکومتی وفد ان سے ملنے آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں:آئینی ترامیم کے لیے نمبر گیم پوری ہے، اسحاق ڈار کا دعویٰ
اتوار کو نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جو کہ بے نتیجہ رہی، تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئینی ترمیم کے لیے نمبر گیم پوری ہے، لیکن ساتھ ہی انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ مولانا فضل الرحمان سے مزید گفتگو کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف بھی ان کے گھر آ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت عدلیہ سے متعلق قانون سازی کے لیے نمبر پورے کرنے میں ناکام ہوگی، عمر ایوب کا دعویٰ
اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میاں برادران مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم سے متعلق اعتماد میں لینے کے لیے خود ان کے گھر تشریف لا رہے ہیں، نوازشریف بزاتِ خود مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے اور انہیں آئینی ترمیم پر انہیں حکومت کی حمایت کرنے کے لیے قائل کریں گے۔ امکان ہے کہ نوازشریف کے ہمراہ صرف وزیر اعظم شہبازشریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار بھی جائیں گے۔