آئینی عدالت بنانے کا مقصد فائزعیسیٰ کو سہولت فراہم کرنا ہے، عمرایوب

اتوار 15 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا ہے تحریک انصاف آئینی ترامیم کا حصہ نہیں بنے گی، آئینی عدالت بنانے کا مقصد قاضی فائز عیسیٰ کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فارم 47 کے وزیر اعظم کو چاہیے پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائے، عمرایوب

اپنے بیان میں عمرایوب نے کہا کہ پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے پاس آئینی ترامیم لانے کا کوئی مینڈیٹ نہیں، یہ کمیٹی پی ٹی آئی ایم این ایز کو گرفتار کرنے پر بنائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 10 ستمبر کو خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں کے ہاتھوں ہمارے ایم این ایز کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیے جانے کے بعد ایم این اے کے حقوق اور ذمہ داریوں کے معاملات کو دیکھنے کے لیے ہماری سفارش پر خصوصی کمیٹی بنائی گئی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی آئینی عدالت بنانے کی کوشش چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سہولت فراہم کرنا ہے اور ہم کبھی اس کوشش کا حصہ نہیں بنیں گے۔

صحافی نے عمر ایوب سے سوال کیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 5 بجے بلایا گیا تھا، ابھی تک شروع نہیں ہوا، اتنی غیر سنجیدگی کیوں نظر آرہی ہے حکومت کی طرف سے؟ جواب میں عمر ایوب نے کہا کہ میرے خیال میں ان کا کوئی ان کا کوئی ڈسپیچ رائیڈر آنا تھا، اس کی  موٹرسائیکل خراب ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت عدلیہ سے متعلق قانون سازی کے لیے نمبر پورے کرنے میں ناکام ہوگی، عمر ایوب کا دعویٰ

آپ نے ٹویٹ کی ہے کہ خصوصی کمیٹی کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہیں، آپ اس کمیٹی کے اجلاس میں بیٹھے تھے وہاں کیا ڈسکس ہورہا ہے؟ اس سوال کے جواب میں عمر ایوب نے کہا کہ اس اجلاس میں کچھ نہیں ڈسکس ہوا، ہم نے کہا کہ ہمارے ایم این ایز کو گرفتار کیا گیا، اس بارے میں کوئی چیز ہے تو بات کریں، کمیٹی کے پاس آیینی ترامیم لانے کا اختیار نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاسکو ختم، ملازمین کے لیے 4.18 ارب روپے کے پیکج کی منظوری

سپریم کورٹ کی جیل اصلاحات کانفرنس کا اعلامیہ جاری، جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں اور سہولیات کے بحران پر تشویش

غزہ کے 80 فیصد سے زیادہ علاقے پر اسرائیل قابض ہوچکا، 73 ہزار فلسطینی شہید ہوئے، رپورٹ جاری

آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

پاکستان کا سیمی کنڈکٹر صنعت میں بڑا قدم، 4.5 ارب روپے کے قومی چپ ڈیزائن پروگرام پر عملدرآمد شروع

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز