وکلا برادری جسٹس منصورعلی شاہ کوہی آئینی چیف جسٹس تسلیم کرے گی، ایڈووکیٹ عبدالمعیز جعفری

اتوار 15 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قانونی تجزیہ کار، کالم نگار اور ’ایچ ڈبلیو پی‘ لا وحید مسعود ایسوسی ایٹس کے پارٹنرایڈووکیٹ عبدالمعیز جعفری نے کہا ہے کہ وکلا برادری 26 اکتوبر 2024 سے جسٹس منصورعلی شاہ کو آئینی چیف جسٹس آف پاکستان کے طور پر تسلیم کرے گی، ایسا نہ ہوا تو بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ڈاٹ کام پر اپنی ایک پوسٹ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے قانونی تجزیہ کار، کالم نگارایڈووکیٹ عبدالمعیز جعفری نے کہا ہے کہ ’ میں نے ابھی منیر اے ملک سے بات کی اور ان کی اجازت کے ساتھ یہ بیان جاری کرتا ہوں کہ ’ وکلا برادری 26 اکتوبر 2024 سے جسٹس منصور علی شاہ کو آئینی چیف جسٹس آف پاکستان کے طور پر تسلیم کرے گی اور اگر ضرورت پڑی تو ہم اس مقصد کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp