خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس، مولانا فضل الرحمان کی ترمیمی بل مؤخر کرنیکی تجویز

اتوار 15 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیمی بل کو مؤخر کرنے اور اس پر مزید مشاورت کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترمیمی بل آج پیش کیا جائے یا کل فیصلہ خصوصی کمیٹی فیصلہ کریگی ، صادق سنجرانی

اتوار کو رات گئے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کی سربراہی میں جاری رہا جس میں حکومتی اور اپوزیشن ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے آئینی ترمیم کے بل پر مزید مشاورت کی تجویزدی ہے۔ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی جانب سے آئینی پیکج متعارف کرانے کے حوالے سے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہمیں ابھی تک ترمیمی بل کا مسودہ موصول نہیں ہوا ہےہم اس کا جائزہ لیے بغیر اس کے حق میں ووٹ کیسے دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میرے پاس آج قوم کے لیے خوشخبری ہے، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کمیٹی میں تجویز دی کہ بل پیش کرنے میں جلد بازی نہ کریں، ہم نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت اسی لیے کی ہے کہ ہم یہاں اپنا مؤقف رکھ سکیں۔

مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا کہ آئینی ترمیم کے بل کا مسودہ اپوزیشن جماعتوں کو دیا جائے تاکہ اس کا بغور جائزہ لیا جا سکے اور پھر اس پر اتفاق رائے ہو، ہمارا مؤقف ہے کہ آئینی ترمیم کے بل کو مزید مشاورت تک مؤخر کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp