قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ کراچی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، کراچی دیکھ کر لگتا ہے موہنجودڑو میں رہتا ہوں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے یونس خان بھی کراچی کی صورتحال پر نالاں نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی روشنیوں کا شہر تھا۔ جیسا کراچی وہ آج دیکھ رہے ہیں، اس سے قبل انہوں نے کبھی نہیں دیکھا۔
مزید پڑھیں: ’یار مرتضیٰ بھائی! 2 نمبری نہ کریں‘، میئر کراچی کو بارش کے بعد ویڈیو اپلوڈ کرنا مہنگا پڑگیا
یونس خان کا کہنا تھا کہ اب شہر کا نظام درہم برہم ہے ٹریفک کے نظام کا برا حال ہے، سڑکیں ماضی میں بہتر تھیں۔ اب شہر میں ٹریفک کے نظام کا برا حال ہے۔ یہاں ہر 6 ماہ میں سڑک بنتی اور ٹوٹتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے انفرا اسٹرکچر پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ارباب اختیار سے کہتا ہوں اللہ کو بھی جواب دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہری بھی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتے، پان گٹکا کھاتے ہوئے سوچیں کہ بچے دیکھ رہے ہیں۔ کراچی کی اونر شپ سب کو لینی ہوگی۔
"Jesa Karachi Main Aj Dekh Raha Hun Aesy Pehlay Kabhi Bhi Nahi Tha", Younis Khan shows his disappointment for Karachi's infrastructure.#YounisKhan #Karachi #TOKReports pic.twitter.com/hs3eOzxJXt
— Times of Karachi (@TOKCityOfLights) September 14, 2024
سابق کپتان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین بھی ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے، ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ ابھی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ٹوئٹ کر کے کراچی کی حالت ٹھیک کر دیں گے۔
Abhi dekhna 2 mint may Murataza Bhai achi angrezi may tweet ker ky Karachi ky halat theek ker dain gy https://t.co/SNkuBXDd6x
— Osama أسامة (@WordsByOsama) September 14, 2024
محمد منصور لکھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور مرتضیٰ وہاب کو سابق کپتان کی جانب سے ملنے والے ایسے ریمارکس پر شرم آنی چاہیے، ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی جو روشنیوں کا شہر تھا اس وقت کوڑے اور کچرے سے بھرا ہوا شہر بن گیا ہے۔
@murtazawahab1 I think you and your party #PPP should be ashamed of these remarks. The city of Lights #Karachi has been turned into city of rubble, litter and full of garbage since https://t.co/iteANGTg2v
— Mohammad Mansoor (@Mansanpk2009) September 16, 2024
محمد ارسلان نے مرتضیٰ وہاب کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کی حالت سب کو نظر آ رہی ہے لیکن آپ ہیں جو شاہراہ فیصل پر نکل کر کہتے ہیں کہ سب ٹھیک ہے۔
@murtazawahab1 mayor sahab sab ko dikh raha hai lekin aik ap hi hai jo shahrah e faisal pe nikal kar kehte hai sab theek hai
— Muhammad Arsalan (@arxu94) September 14, 2024
سوشل میڈیا صارفین پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے نظر آئے کہ اتنے عرصہ سے کراچی میں ان کی حکومت ہے لیکن وہ آج تک وہاں کی حالت بہتر نہیں کر سکے۔