ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ کی سفینہ نے نا معلوم حقائق سے پردہ اٹھا دیا

پیر 16 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ساس اور بہو کی صدیوں پرانی اور کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ اور بہوؤں پر بے جا ظلم جیسی روایتی کہانی بیان کرتا ڈراما سیریل ’نور جہاں‘ اپنے اختتام کو پہنچ گیا جو ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

منفرد کہانی اور سپر ہٹ اسٹار کاسٹ کی بدولت صارفین کی جانب سے کافی تعریفیں اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔ ڈارمے کی کہانی ایک ساس اور اس کی تین بہوؤں کے گرد گھومتی تھی، ڈرامے میں نسب و دولت کا فخر اور خاندانی سرد جنگ بھی موجود ہے جو روز ازل سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صبا حمید کے نئے ڈرامے ’نور جہاں‘ پر تنقید کیوں ہورہی ہے؟

عام گھرانوں کی کہانی پر مبنی اس ڈرامے کو خصوصی طور پر جہاں خواتین بے حد سراہتی نظر آرہی ہیں وہیں کئی نامور ستاروں پر مبنی اس کاسٹ میں ایک نیا چہرہ سفینہ نامی کردار بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور ڈرامے کے حوالے سے مختلف موضوعات پر بات کی جن پر ہمارے معاشرے میں عام طور پر توجہ نہیں دی جاتی۔

سفینہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ علینہ عباس شاہ  نے بتایا کہ کس طرح نور جہاں صرف ایک عام ساس بہو شو نہیں تھا بلکہ اس میں بہت سی باریکیاں تھیں جنہوں نے سب کے دلوں کو چھو لیا اور یہ بہت سی خواتین کی آواز بن گئی جو بہت سی ایسی باتیں کہنا چاہتی ہیں جو سفینہ کا کردار نبھاتی ادارہ اسکرین پر اپنے ساتھی اداکاروں سے کہہ رہی تھیں یا پھر آئینے سے۔

علینہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے سفینہ کے کردار سے بہت کچھ سیکھا، انہوں نے سیکھا کہ خواتین کو کس طرح دوست اور معاون ہونا چاہیے اور انہیں ایک دوسرے کے خلاف نہیں کھڑا ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا یہ وہ سبق ہے جو سفینہ سے سیکھا ہے اور وہ چاہیں گی کہ دوسرے بھی سیکھیں۔

 پوڈ کاسٹ میں دراز قد ہونے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کا قد 6 فٹ ہے اور وہ اس سوال کا جوب دیتے دیتے تھک چکی ہیں۔ گیلری میں موجود تصاویر میں سے اپنے پسندیدہ آرٹ ورک کے بارے ممیں بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک تصویر کی جانب اشارہ کیا جس میں برقعہ میں تین خواتین موجود ہوتی ہیں۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’سب ڈھکا چھپا ہو تو جاننے کا تجسس ہوتا ہے‘۔

اداکارہ علینہ عباس شاہ ’نور جہاں‘ ڈرامے میں سفینہ کا کردار نبھاتی نظر آئیں اس قبل وہ ’کچھ ان کہی’ اور’ 22 قدم’ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔ نور جہاں کی دیگر کاسٹ میں صبا حمید، کبریٰ خان، حاجرہ یامین، علی رحمان، نور حسن، زویا ناصر، علی رضا، یوسف بشیر قریشی، محمود اسلم ودیگر شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیخ حسینہ کی حوالگی کا فیصلہ قانونی عمل کے تحت ہوگا، بھارت کا مؤقف

5 ہفتوں بعد مہنگائی میں کمی، ہفتہ وار شرح 0.69 فیصد کم

پاکستان روس کی سی فوڈ مارکیٹ پہنچ گیا، 30 کروڑ ڈالر کی ابتدائی برآمدات کا امکان روشن

انطالیہ ڈپلومیسی فورم: وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، توجہ کا مرکز بن گئے

حج فلائٹ آپریشن کا آغاز کل سے ہوگا، 4 پروازوں کے ذریعے عازمین مدینہ منورہ پہنچیں گے

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، پشاور کے صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟