ٹرمپ نے بائیڈن اور کملا کو قاتلانہ حملوں کا ذمہ دار قرار دے دیا

منگل 17 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر بائیڈن اور کملا ہیرس کی جانب سے ان کے خلاف بیان بازی سے متاثر ہو کر مشتبہ شخص ریا روتھ ویسٹ پام بیچ آیا تھا تاکہ قاتلانہ حملے کی کوشش کرسکے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ڈیموکریٹس کی بیان بازی ہی ان پر گولیاں چلوا رہی ہے، وہ ملک کو بچانا چاہتے ہیں اور یہ بائیڈن اور کملا ہیں جو ملک کو اندرونی اور بیرونی طور پر تباہ کر رہے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بندوق بردار شخص 12 گھنٹے تک سکستھ ہول کے قریب درختوں میں چھپا رہا اور پھر اپنی کلاشنکوف کا رخ گالف کورس کی جانب کردیا جہاں سابق صدر ٹرمپ اور ان کے مہمان کھیل میں مصروف تھے۔

مزید پڑھیں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’قتل کی ایک اور کوشش‘ ناکام، حملہ آور گرفتار

صدر ٹرمپ سے آگے چلنے والے سیکرٹ سروس ایجنٹ نے روتھ کی بندوق کی نال دیکھتے ہی ملزم پر فائرنگ کی تھی جس پر روتھ بغیر فائرنگ کیے ہی فرار ہوگیا تھا۔ کہا گیا ہے کہ جس جگہ روتھ چھپا ہوا تھا وہاں سے وہ سابق صدر ٹرمپ کو دیکھ بھی نہیں سکتا تھا۔

روتھ نے تفتیش کاروں کو بندوق کے ساتھ وہاں موجود ہونے کی وجہ تاحال نہیں بتائی تاہم روتھ نے پچھلے برس کتاب لکھی تھی جس میں اس نے ٹرمپ کو 2016 میں ووٹ دینے پر پچھتاوے کا اظہار کیا تھا اور سابق صدر پر قاتلانہ حملے کی وکالت کی تھی۔

ویسٹ پام بیچ وفاقی عدالت نے روتھ پر اسلحے کے استعمال کی خلاف ورزی کے 2 الزامات عائد کیے ہیں۔ دوسری جانب کملا ہیرس اور والز کی انتخابی مہم کے کو چیئرمین سینیٹر کرسٹوفر کونز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دعویٰ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیا ہے کہ ڈیموکریٹس کی بیان بازی ان پر گولیاں چلوا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟