ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے کوریا کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیکر پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور حنان شاہد نے 2، 2 گول کیے۔ پاکستان نے تیسرے کوارٹر میں 3 اور چوتھے کوارٹر میں 2 گول کیے۔
مزید پڑھیں:ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان کو شکست دیکر چین فائنل میں پہنچ گیا
پاکستان نے ٹورنامنٹ میں 3 میچ جیتے 2 میں شکست کا سامنا کیا جبکہ 2 میچ برابری پر ختم ہوئے۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں چین سے شکست کھانا پڑی تھی۔