آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے نہیں تھے، تاہم فضل الرحمان سے بہت امید تھی، رانا ثنااللہ

منگل 17 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے لیے ہمارے نمبر پورے نہیں تھے، لیکن ہمیں مولانا فضل الرحمان سے بہت زیادہ امید تھی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس 10 سے 11 نمبرز کی کمی تھی، آئینی ترامیم منظور نہ ہونا کسی کی ناکامی نہیں، مزید مشاورت کے بعد ترامیم منظور ہوجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں آئینی ترمیم، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق

انہوں نے کہاکہ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے جو مسودہ شیئر کیا انہوں نے اس پر اعتراضات عائد کیے، اور مشاورت کا دائرہ کار وسیع کرنے کا مشورہ دیا۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ مذاکراتی ٹیم نے مولانا سے معاملات طے کیے، جب وزیراعظم فضل الرحمان سے ملے تو مجھے لگا کہ معاملہ طے ہوگیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے لیے ووٹ دینے کے بدلے میں کوئی مطالبہ نہیں کیا، ان کے ساتھ ایسی باتیں منسوب کرنا ان کی توہین ہے۔

یہ بھی پڑھیں کوشش ہوگی پیپلزپارٹی اور جے یو آئی آئینی ترمیم کے مشترکہ ڈرافٹ پر اتفاق کرلیں، بلاول بھٹو

واضح رہے کہ حکومت نے اتوار 15 ستمبر کو عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترامیم منظور کرانے کی کوشش کی تھی، تاہم نمبر پورے نہ ہونے پر معاملہ موخر کرتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ملتوی کردیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پشاور کے سب سے بڑے افطار دسترخوان کا مینیو: مچھلی، چھوٹا گوشت، پلاؤ، مگر یہ سب ممکن کیسے ہوتا ہے؟

کوئٹہ: رمضان المبارک کی راتوں میں کس قسم کی محفلیں سجتی ہیں؟

خطے کے دفاع کے لیے پاکستان، مصر اور ترکیہ کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا، سفارتکار جاوید حفیظ

وی ایکسکلوسیو: عالمی بحران میں پاکستان بڑی مسلم طاقت کے طور پر ابھرا ہے، مشاہد حسین

خیبرپختونخوا: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کی راہ ہموار کرنے کے لیے سرگرم، کیا برف پگھل رہی ہے؟

ویڈیو

پشاور کے سب سے بڑے افطار دسترخوان کا مینیو: مچھلی، چھوٹا گوشت، پلاؤ، مگر یہ سب ممکن کیسے ہوتا ہے؟

کوئٹہ: رمضان المبارک کی راتوں میں کس قسم کی محفلیں سجتی ہیں؟

خطے کے دفاع کے لیے پاکستان، مصر اور ترکیہ کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا، سفارتکار جاوید حفیظ

کالم / تجزیہ

افغانوں کی تباہی کے ذمہ دار فسادی افغان طالبان ہیں

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ