کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے، بلاول بھٹو

منگل 17 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے موجودہ اور آنے والے دونوں چیف جسٹس معزز ہیں۔ عدالتی اصلاحات ضروری ہیں، لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ اتفاق رائے ہو۔

یہ بھی پڑھیں کوشش ہوگی پیپلزپارٹی اور جے یو آئی آئینی ترمیم کے مشترکہ ڈرافٹ پر اتفاق کرلیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو ساتھ ملائے بغیر آئینی ترامیم ممکن نہیں، ان کو اپنے ساتھ ملانے کے لیے ان کی تجاویز کو بھی ڈرافٹ کا حصہ بنانا پڑے گا۔

قبل ازیں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئینی عدالت سے متعلق ہم اپنا ڈرافٹ تیار کررہے ہیں، کوشش ہوگی کہ پیپلزپارٹی اور جے یو آئی آئینی ترمیم کے مشترکہ ڈرافٹ پر اتفاق کرلیں۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم اپنا ڈرافٹ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ شیئر کریں گے، جبکہ وہ اپنے طور پر بھی ڈرافٹ کی تیاری کررہے ہیں۔

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق میڈیا میں زیرگردش ڈرافٹ اصلی نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علما اسلام نے مل کر قانون سازی کی، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتفاق کے بعد ہی ہم آئینی ترمیم کی پوزیشن میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ حکومت اتوار 15 ستمبر کے روز آئینی ترمیم منظور کرانا چاہتی تھی، مگر نمبر پورے نہ ہونے کے باعث قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ملتوی کردیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں آئینی ترمیم، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق

حکومت کا موقف ہے کہ اب دو ہفتوں بعد آئینی ترمیم کو منظور کرایا جائےگا، تاہم دوسری جانب پی ٹی آئی نے حکومت کو ناکام بنانے کے لیے کمر کس لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم نے ٹی 20 کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا

ایکس کے نئے ٹرانسپیرنسی فیچر نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا

 پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کررہی ہے، طلال چوہدری

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی آلہ کار 22 دہشتگرد ہلاک

بھارت میں ’گوبر دودھ‘ کی فروخت پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

ویڈیو

نواز شریف کی بھرپور واپسی، پی ٹی آئی میں سہیل آفریدی کے خلاف بڑھتی ناراضی بے نقاب

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ کیمرا مین شاہد بھٹی | خصوصی گفتگو میں خالد بٹ اور مصطفیٰ چوہدری

کالم / تجزیہ

ہر دلعزیز محمد عزیز

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے