جمیعت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے اسد قیصر کے گھر پہنچ گئے، جہاں سابق صدر عارف علوی، بیرسٹر گوہر علی اور رؤف حسن پہلے سے شریک ہیں۔
مولانا فضل الرحمان اسد قیصر کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ ظہرانے میں شرکت کریں گے۔ pic.twitter.com/YkV2Jvmimk
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@RizwanGhilzai) September 18, 2024
ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئینی ترمیم کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، ملاقات میں جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی کے مابین اتحاد سمیت سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: مولانا اگر جمہوریت کے ساتھ ہیں تو اچھی بات ہے، عمران خان کا جے یو آئی سربراہ سے متعلق محتاط جواب
پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم بھی کچھ دیر میں اسد قیصر کی رہائش گاہ پہنچ جائے گی، قانون ٹیم بانی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات پر شرکا کو اعتماد میں لے گی۔
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں ظہرانہ۔۔سابق صدر عارف علوی پہنچ گئے۔۔!! pic.twitter.com/KFbBwUe2iL
— Umar Jutt (Student of Arshad Sharif) (@UmarJavaidJutt) September 18, 2024
مولانا فضل الرحمان کی اسد قیصر کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ اسد قیصر کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا اس حوالے سے کیا کہیں گے، جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہ مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ یہ میرے گھر پر اتنے کھانے کھا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے، عمران خان
اسد قیصر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر عارف علوی کے اعزاز میں ظہرانے کا انتظام کیا ہے۔ کوئی خاص بات نہیں ہے صرف سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان اسد قیصر کے ظہرانے میں شرکت کے لیے اپنے گھر سے روانہ 🚨 pic.twitter.com/RMGrPBqrbe
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) September 18, 2024
انہوں نے کہا کہ کوئی خاص بات نہیں ہے، آپس میں گپ شپ کریں گے۔ دیگر رہنما بھی آرہے ہیں اڈیالہ جیل سے نکل آئے ہیں۔