اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلے سنانے سے ٹرائل کورٹ کو روک دیا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈز نیب ریفرنس میں عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد
عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ عدالت عالیہ میں کیس زیرالتوا ہے، اس لیے احتساب عدالت کو حکم دیا جائے کہ وہ ٹرائل آگے نہ بڑھائے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی استدعا پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلے سے سنانے سے روکتے ہوئے کہاکہ ٹرائل کورٹ حتمی فیصلہ نہ سنائے۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخوست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواستِ بریت مسترد کردی تھی جس پر دونوں نے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل 19 اگست کو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 2 روز تک کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا تھا۔ تاہم 21 اگست کو یہ حکم امتناع ختم کردیا گیا تھا۔