اداکارہ جویریہ عباسی کے شوہر کون ہیں؟

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں جس پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جہاں جویریہ عباسی کو دوسری شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے، وہیں ایک بار پھر ان کے شوہر کے بارے میں سوال کیے جا رہے ہیں کہ اداکارہ کی شوہر کے ہمراہ تصاویر کیوں نہیں ہیں اور ان کے شوہر کون ہیں؟

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر انسٹا اسٹوری میں انہیں اپنی محبت اور زندگی قرار دیتے ہوئے سالگرہ کی مبارک باد پیش کی تھی لیکن شوہر کے ہمراہ شیئر کی گئی تصویر میں ان کا چہرہ چھپا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ جویریہ عباسی نے نکاح کر لیا، تصاویر وائرل

اداکارہ نے چند ہفتے قبل ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں لاہور جاتے ہوئے چند یاد گار مناظر کو قید کیا تھا۔  مذکورہ ویڈیو میں بھی انہوں نے اپنے شوہر عدیل حیدر کو ٹیگ کیا تھا۔ جس نے ہر ایک کی توجہ حاصل کرلی تھی۔

جویریہ عباسی نے عدیل حیدر نامی کاروباری شخص سے شادی کی ہے جو شوقیہ فوٹوگرافر بھی ہیں۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے رواں سال مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، اس اعلان کے بعد کچھ دن بعد ہی اداکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جویریہ عباسی کی دوسرے شوہر کے ساتھ سیلفی، یہ کیسی نقاب کشائی ہے؟

خیال رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد اُن کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی، والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں۔ سال 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کردی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp