اداکارہ جویریہ عباسی نے نکاح کر لیا، تصاویر وائرل

بدھ 18 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی کے دوسرے نکاح کی تصاویر منظرِعام پر آگئیں۔

انہوں نے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے نکاح کی چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کو گلابی اور گولڈن رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے اپنے شوہر کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: جویریہ عباسی کی دوسرے شوہر کے ساتھ سیلفی، یہ کیسی نقاب کشائی ہے؟

شیئر کی گئی تصاویر میں جویریہ عباسی بےحد خوش اور حسین نظر آ رہی ہیں، کہیں وہ گھونگھٹ اوڑھے بیٹھی ہیں تو کہیں نکاح نامے پر دستخط کرتی نظر آ رہی ہیں۔ شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے بھی جویریہ عباسی کو دوسری شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Juvaria Abbasi (@juvariaabbasi)

واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے رواں سال مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، اس اعلان کے بعد کچھ دن بعد ہی اداکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کردی تھی۔ اداکارہ نے عدیل حیدر نامی کاروباری شخص سے شادی کی ہے جو فوٹوگرافر بھی ہیں۔

خیال رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، ایک سال بعد اُن کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔ اور 2009 میں طلاق ہوگئی تھی

والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں۔ سال 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کردی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں