جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی نے جیکب لائن میں لائینز ایریا اسکولوں کا اچانک دورا کرکے رپورٹ تیار کرلی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی آصف علی عباسی نے گورنمنٹ ٹیکنیکل اسکول جیکب لائن کا دورہ کیا، اسکول میں ایک بھی کمپیوٹر قابل استعمال نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھاری بھرکم اسکولز بیگز سے نجات کی نئی پالیسی کیا ہے؟
جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسکول انتظامیہ سے استفسار کیا کہ اسکول میں کتنے کورسز ہیں اور بغیر کمپیوٹر کے کیا پڑھایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گوگل کی جانب سے بنائے گئے اسکولز میں کیا سہولیات دی جا رہی ہیں؟
کورس سے متعلق ہیڈ ماسٹر جوڈیشل مجسٹریٹ کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسکول سے متعلق رپورٹ تیار کرلی، جو سیشن عدالت کو ارسال کی جائے گی۔
یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ سندھ میں مختلف اسکولوں کا دورہ کر رہے ہیں۔