ملک کے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے ایک کلینک میں موجود اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کی مدد سے نئے بال لگوالیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لڑکیاں فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
مذکورہ ویڈیو کے ایک حصے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 70 سالہ مذہبی اسکالر اور شعلہ بیان مقرر کے سر پر ایک ڈاکٹر مختلف نشانات لگا رہے ہیں گویا ان کے سر پر بال لگانے کی تیاری کر رہے ہوں۔
مولانا طارق جمیل نے بھی ’ہیئر ٹرانسپلانٹ’ کروالیا, ویڈیو وائرل۔ طارق جمیل نے اعزازی طور پرسو روپے کے نوٹ پر اپنا یادگار دستخط بھی ڈاکٹر کی خدمت میں پیش کیا۔ pic.twitter.com/oSU7dSscGQ
— WE News (@WENewsPk) September 19, 2024
ویڈیو کے دوسرے حصے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے سر پر ایک سفید پٹی سی بندھی ہے اور اس کے اوپر ایک نیلی سرجیکل کیپ بھی اوڑھی گئی ہے۔
مزید پڑھیے: مولانا طارق جمیل اپنی دوسری شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
پھر مولانا طارق جمیل 100 روپے کے ایک نوٹ پر اپنے دستخط کرتے دکھائی دیے جسے ڈاکٹر انتہائی عقیدت کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔
بعد ازاں مولانا طارق جمیل وہ نوٹ اپنے بائیں (الٹے) ہاتھ سے مذکورہ ڈاکٹر کو دیا جنہوں نے بصد احترام دونوں ہاتھ بڑھاکر وہ نوٹ وصول کرلیا۔
مزید پڑھیں: مولانا طارق جمیل کو اپنے والدین سے عام بچوں کی طرح لگاؤ کیوں نہیں تھا؟
’تھوڑے بیان کیے کو زیادہ جانیے‘ کے مصداق ویڈیو یا اس کے کسی حصے میں کوئی کمنٹری نہیں کی گئی نہ ہی مولانا طارق جمیل نے اپنے فالوورز کی مزید معلومات کے لیے اس حوالے سے کچھ بیان کیا۔ تاہم ویڈیو سے ایک بات تو ظاہر ہوتی ہے کہ مولانا نے اپنے مداحوں کو یہ بتادیا کہ وہ ہیئر ٹرانسپلانٹ کے عمل سے گزرے ہیں۔