چیئرمین پاکستان سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری اور ان پر سنہ 2016 کی صدارتی مہم کے دوران جعلی کاروباری ریکارڈ کے 34 سنگین الزامات پر فرد جرم عائد ہونا ایک تاریخی واقعہ ہے جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔
ٹویٹ میں صادق سنجرانی نے خیال ظاہر کیا کہ اس پیش رفت سے امریکہ کو ایک نئی سیاسی صورتحال کا سامنا ہے اور یہ اس کے عدالتی نظام کے لیے ایک لٹمس ٹیسٹ کے طور پر کام کرے گی جو اپنی انصاف پسندی کے لیے مشہور ہے۔
On a personal note I believe the arrest of former US President, @realDonaldTrump and his subsequent indictment by a Manhattan grand jury on 34 felony counts of falsifying business records during his Election Camping in the 2016 US Presidential Election is historic and…
— Office of the Chairman Senate, Pakistan (@OfficeSenate) April 5, 2023
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ بہت سے لوگ اس تاریخی پیش رفت اور اس کے نتائج کو بغور دیکھیں گے اور ایسے افراد میں وہ خود بھی شامل ہوں گے۔
ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی ٹوئٹ نے خاصی توجہ حاصل کی ہے اور امکان ہے کہ اس سے سابق امریکی صدر کے حوالے سے جاری قانونی کارروائی میں لوگوں کی دلچسپی بڑھے گی۔