پاکستانی نژاد نارویجیئن فٹبالر نے اسرائیلی کلب کی پرکشش آفر کیوں ٹھکرا دی؟

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی نژاد نارویجیئن فٹبالراولے سیئٹر نے اسرائیل کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا ملک قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے فٹبال کھیلنے کی بھاری پیش کش ٹھکرا دی ہے۔

اولے سیئٹرکی والدہ پاکستانی ہیں، جس کی وجہ سے انہیں پاکستان کی طرف سے نمائندگی کرنے کا قانونی حق مل گیا تھا، یہ حق ملنے کے بعد وہ ماضی میں پاکستان فٹبال ٹیم کی جرسی پہن کرتصویربھی کھینچوا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی فٹبالرز جنہیں پاکستان کی جانب سے عالمی اسٹیج پر جلوہ گر ہونے کا اعزاز ملا

میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹبالر اولے سیئٹر نے اسرائیل کی پر کشش آفرمسترد کردی ہے، اسرائیلی فٹبال کلب میکابی حیفا کی طرف سے 9 لاکھ 10 ہزار ڈالر(تقریبا 26 کروڑ 43 لاکھ پاکستانی روپے) کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم 28 سالہ فٹبالرنے اسرائیلی کلب سے معاہدے سے انکارکردیا۔

نارویجیئن اخبار کوانٹرویو دیتے ہوئے اولے سیئٹر نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اسرائیلی کلب سے اگر500 ملین ڈالرزکے معاہدے کی پیشکش بھی کی جاتی تو بھی وہ اس میں شمولیت سے انکار ہی کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکش فٹبالر کے جشن منانے کا انداز جرمنی اور ترکیہ کے درمیان متنازع کیوں ہوگیا؟

انہوں نےکہا وہ ملک جو معصوم بچوں اور بوڑھے افراد کا خون بہاتا ہو وہ وہاں جا کر نہیں کھیل سکتے، انہیں ایسے پیسے نہیں چاہئیں، ایسے پیسوں سے زیاد اہم ان کے اقدارہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp