آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس مشترکہ طورپر منانا خوش آئند ہے، دونوں ملکوں کی دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے۔

چین کے قومی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، پاکستان ہانگ کانگ، تائیون اور دوسرے عالمی امور پر چین کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے 75 ویں یوم تاسیس پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی۔ جبکہ تقریب میں وفاقی کابینہ کے اراکین سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

شہباز شریف نے کہاکہ چین نے علاقائی اورعالمی امن کے لیے ہمیشہ احسن کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک فیز 2 سے آئی ٹی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ حاصل ہوگا، ہم آئندہ ماہ چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔

صدر شی جن پنگ نے چین کی سماجی و معاشی ترقی پر مبنی نئے سفر کی بنیاد رکھی، چینی سفیر

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہاکہ صدر شی جن پنگ نے چین کی سماجی و معاشی ترقی پر مبنی نئے سفر کی بنیاد رکھی۔

یہ بھی پڑھیں چینی ماڈل سے متعلق خدشات غلط ثابت، پاکستان چین کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہاکہ چین نے پسماندہ اور محروم معاشرے سے خوشحال معاشرہ بننے کی جانب سفر شروع کیا، صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین ترقی کے نئے دور میں داخل ہورہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp