اپنی بات پر قائم ہوں، پیپلز پارٹی کے مسودے میں آرٹیکل 8 میں ترامیم موجود تھیں، کامران مرتضیٰ

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما جمیعت علما اسلام (ف) کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اس سے پہلے جو کچھ بھی کہا اس پر قائم ہوں، ہمیں جو مسودہ حکومت نے دیا وہی مسودہ پیپلزپارٹی نے بھی دیا، پیپلز پارٹی کے مسودے میں بھی آرٹیکل 8 میں ترامیم موجود تھیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ آپ یہ بات دیکھیں کہ پیپلز پارٹی پارلیمان میں ہم سے بڑی جماعت ہے، اگر یہ لوگ ہمارے ساتھ بات چیت کرنے آئے ہیں تو اس کا مطلب ہے یہ راضی تھے۔ اگر پیپلز پارٹی آئینی ترمیم کے لیے راضی نہ ہوتی تو ہمیں کیوں منانے کی کوشش کرتے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کی پھر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آئینی ترامیم پر حمایت کا مطالبہ دہرا دیا

انہوں نے کہا کہ یہ بات کوئی ایک بار نہیں ہوئی مولانا صاحب کے گھر میں کئی بار کی گئی۔ ایک دو معاملات میں پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ آپ کمیٹی میں اعتراض اٹھانا ہم آپ کی حمایت میں وہاں بات کریں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اسپیشل کمیٹی کی میٹنگ کے دوران بھی گفتگو میں بلاول صاحب نے کہا تھا کہ آپ کے مطالبے پر ہم نے چیزیں ڈیلیٹ کردی ہیں، اور اس کی ریکارڈنگ بھی موجود ہوگی۔

’چیزیں ڈیلیٹ کرنے کا بول رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے ایسی چیزیں موجود تھیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی پھر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آئینی ترامیم پر حمایت کا مطالبہ دہرا دیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسودے میں بہت ساری چیزیں تھیں جیسے کہ انہوں نے آرٹیکل 8، آرٹیکل 51، آرٹیکل 106، آرٹیکل 63 وغیری کو ٹچ کیا گیا تھا، ہم نے یہی کہا کہ ان کو ٹچ نہ کریں۔ یہ میری ذاتی رائے نہیں بلکہ پارٹی کی رائے تھی۔

انہوں نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں اصولوں پر بات کرتا ہوں، اور یہ بات تو ہوہی نہیں سکتی کہ میں کسی کا فون نہ اٹھاؤں۔ جب پارٹی کے لوگوں کو مسودہ پڑھ کر سنایا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ترامیم نہیں بلکہ تباہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘