سعدیہ امام کی جب شادی ہوئی تو لوگوں نے انہیں خوب نیک تمنائیں بھیجیں، لیکن تمام شادیوں کی طرح ان کی شادی بھی شروعات میں کافی مشکل رہی۔ یہ ایک طے شدہ رشتہ تھا اور جوڑے نے ایک دوسرے کو سمجھنے میں اپنا وقت لیا۔ تاہم، اب وہ ایک بیٹی کی ماں ہیں اور ان کا خاندان صحت مند اور خوشحال ہے۔
حال ہی میں سعدیہ امام نے ایک نجی مارننگ شو میں پاکستان میں کیرئیر خواتین کے لیے کچھ ٹپس شیئر کیں، انہوں نے کہا کہ جب خواتین کامیاب ہوتی ہیں اور وہ شادی کرلیتی ہیں تو انہیں مشورہ ملتا ہے کہ وہ خود مختار ہیں اور انہیں سمجھوتہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن شادی اس طرح نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں: اداکارہ سعدیہ امام اور مدیحہ امام کا کیا رشتہ ہے؟
انہوں نے کہا کہ آپ کو بیک فٹ پر آنا ہوگا اور اپنے شوہر کو سمجھنا ہوگا، جب ان کی شادی ہوئی تھی تو ان کے اپنے والد نے ان کو سعدیہ کے طور پر سسرال جانے کا مشورہ دیا ناکہ سعدیہ امام کے طور پر۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر سے شادی کرنے کے بعد خود کو بہت بدلا، ان دونوں کی شخصیتیں بہت مختلف تھیں اور لڑائی جھگڑے بھی خوب ہوئے، لیکن اس کے بعد اس نے یہ سمجھنے کی کوشش کی کہ یہ سب کیوں ہورہا ہے پھر اپنے گھر کو ہم آہنگ کرنے کے لیے خود کو بدل لیا۔
یہ بھی پڑھیں: نورا فتحی نے بالی ووڈ کے شادی شدہ جوڑوں کے راز کھول دیے
واضح رہے سعدیہ امام ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت کم عمری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ان کا کیریئر بہت کامیاب رہا۔ جب ان کی شادی ہوئی تو وہ ڈراموں، ہدایت کاری اور میزبانی کے اپنے عروج پر تھیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے علاوہ اپنی شادی شدہ زندگی کو بھرپور طریقے سے نبھایا اور آج خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔