اداکارہ سعدیہ امام اور مدیحہ امام کا کیا رشتہ ہے؟

اتوار 7 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مدیحہ امام جو کہ ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اپنی زندگی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے فلم ساز موجی بسر سے حال ہی میں شادی کر لی ہے جس پرمداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انھیں خوبصورت شادی شدہ زندگی کے لیے دعائیں بھیجی ہیں۔

مدیحہ امام مقبول ٹی وی شو’ہنسنا منع ہے‘ میں مہمان تھیں اور انہوں نے ایک مداح کے ساتھ مزاحیہ گفتگو کی۔

شو میں ایک مداح نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر کردار کو کتنے اچھے طریقے سے نبھا رہی ہیں اور ساتھ ہی ان کی ماں کی خوبصورتی اور حسن کی تعریف بھی کی۔ اسی وقت مدیحہ امام اور تابش ہاشمی (شو کے میزبان)  کے پوچھنے پر مداح نے بتایا کہ وہ اداکارہ سعدیہ امام کو مدیحہ امام کی والدہ سمجھ رہی ہیں۔

اداکارہ اور شو کے میزبان اس غلط فہمی پر ہنس پڑے اور مدیحہ امام نے واضح کیا کہ ان کا سعدیہ امام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

سندھ سے بلوچستان، کشمیر تا گلگت: کیا پیپلز پارٹی موجودہ نظام کی سب سے بڑی بینیفشری بن چکی ہے؟

افغانستان: لباس کے ضوابط پر عمل نہ کرنے کے الزام میں خواتین کی گرفتاریاں، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

شدید گرمی، جسم کا درجہ حرارت 106 ڈگری تک جا سکتا ہے، این آئی ایچ نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا علاج بتادیا

کاسمیٹیکوریکسیا: بچیاں اسکن کیئر کے جنون میں مبتلا، جلد اور ذہنی کیفیت دونوں داؤ پر

ویڈیو

گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب، مسلم لیگ ن کو شکست کی وجہ کیا بنی؟

جان بھی چلی جاتی تو افسوس نہ ہوتا، لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کو بچانے والے عبدالرزاق کی داستان

بجٹ کی منظوری سے قبل بلاول بھٹو اور اسحاق ڈار کی اہم ملاقات، کن اہم امور پر گفتگو ہوئی؟

کالم / تجزیہ

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ