حکومت بلوچستان کا مثالی اقدام، ماہی گیروں کی کمیونٹی پولیسنگ متعارف

بدھ 5 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت بلوچستان نے ملک میں پہلی مرتبہ ماہی گیروں کی کمیونٹی پولیسنگ کا تصور متعارف کرواتے ہوئے اس حوالے سے منصوبے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ ماہی گیری وساحلی ترقی اور صوبے کے ماہی گیروں کی کمیونٹی کی بنیادوں پر میرین مانیٹرنگ اور پولیسنگ سے متعلق پروجیکٹ منظور کرلیا جس کے تحت آئی ٹی کے آلات فراہم کیے جائیں گے۔

اس اسکیم کو صوبہ اپنی سمندری حدود میں نافذ کرے گا جو ماہی گیروں کے مستقبل کے تحفظ کے لیے مددگار ثابت ہوگا اور یہ ایک مثالی کاوش بھی ہوگی کیوں کہ علاقائی پانیوں میں ماہی گیروں کی کمیونٹی پولیسنگ کا تصور ملک میں پہلی مرتبہ متعارف کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس سے قبل بھی ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کم آمدن والے ماہی گیروں کے لیے فشرمین کالونی اور تمام ماہی گیروں کو صحت کارڈ کا اجرا کیا جارہا ہے جس سے ان کا معیار زندگی بلند ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساحلی پٹی سے اور خصوصاً ماہی گیری سے وابستہ افراد کی زندگی میں نمایاں تبدیلی آرہی ہے اور صوبے کے ماہی گیر بلوچستان کی معیشت میں اپنا کلیدی کردار اب پہلے سے بہتر انداز میں ادا کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp