پنجاب حکومت کا 9 مئی واقعات میں ملوث 3700 مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے 9 مئی واقعات میں ملوث 3700 مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت پنجاب نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ملزمان کی گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے، اور ملزمان تک پہنچنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں 9 مئی واقعات پر بانی پی ٹی آئی تسلیم کریں کہ ان سے غلطی ہوئی، رانا ثنا اللہ

پولیس کی جانب سے 9 مئی کے واقعات میں ملوث مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی، جس کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے ملک گیر احتجاج کیا۔

اس احتجاج کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، اور شہدا کے مجسمے گرائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں 9 مئی واقعات پر فوج کے واضح مؤقف میں تبدیلی آئی اور نہ آئے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سیکڑوں ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی تھیں، جن میں سے کچھ ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں، اور کچھ ابھی تک قید میں ہیں، جن میں یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر چیمہ اور دیگر شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp