نبی پاکﷺ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، یوسف رضا گیلانی

ہفتہ 21 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نبی پاکﷺ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں منعقدہ بین الاقوامی سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت النبی ﷺ کی پیروری کرتے ہوئے ہمیں چاہیے کہ ہم دوسروں کی عزت کریں اور ایک ایسی دنیا قائم کریں جس کی بنیاد باہمی ہم آہنگی اور باہمی عزت و احترام پر رکھی گئی ہو۔

یہ بھی پڑھیں:سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں محفل نعت رسول مقبول ﷺ کا انعقاد

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حضور اکرمﷺ کے مثالی کردار اور تعلیمات عالمی اسلام کے لیے روشنی ہیں، آپ ﷺ نے مثالی کردار، دانشمندی اور امن و انصاف کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں، آپﷺ نے ہمیشہ امن، صبر اور بقائے باہمی کا پیغام دیا، آپﷺ کی تعلیمات ہمارے لے مشعل راہ ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپﷺ نے ان لوگوں کے لیے بھی اپنی محبت اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا جنہوں نے ان کے خلوص کا جواب خلوص سے نہ دیا تھا، آپﷺ نے معاف کرنے اور تفہیم کے عمل پر زور دیا، آپﷺ تنازعات کا حل صلح صفائی سے نکالتے تھے۔

انہوں نے حدیث نبوی ﷺ پڑھ کرسنائی جس کا ترجمہ یہ ہے کہ ’تم میں سے بہتر وہ ہے جو بہترین اخلاق کا مالک ہے، صحیح بخاری‘۔ یہ پیغام دوسروں کے عقیدے سے قطع نظر احترام اور مہربانی کے ساتھ برتاؤ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی کے تحت مرتب کردہ پہلا کیریکٹر ایجوکیشن نصاب کیا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ نبی پاکﷺ تفسیری معاشرے کا منہ بولتا ثبوت ہیں، تاریخی معاہدے میں مسلمان، یہودیوں اور دیگر برادریوں کے درمیان بقائے باہمی کا ایک معاشرتی نظام دیا،اس معاہدے نے باہمی حقوق اور ذمہ داریوں کے احترام اور ان کے تعین کو یقینی بنایا اور امن اور اتحاد کو فروغ دیا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میثاق مدینہ ایک لازوال مثال ہے کہ کس طرح مختلف رنگ و نسل اور نظریات کے لوگ ایک دوسرے کے عقائد اور روایات کا احترام کرتے ہوئے ہم آہنگی کے ساتھ مل کر رہ سکتے ہیں، حدیبیہ نبی اکرمﷺ کے پرامن مذاکرات کی ایک اور مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حضور نبی کریم ﷺ نے انصاف قائم کیا اور غریب کا خیال رکھا، صدر عارف علوی

انہوں نے کہا کہ اس دور کے حالات کے تناظر میں صلح حدیبیہ نے معاشرتی امن اور استحکام قائم کرنے کے ضمن میں کلیدی کردار ادا کیا، جس کی بدولت اسلام کا پیغام زیادہ مؤثر طریقے سے اجاگر ہوا، رسولﷺ نے عالمی امن کے حصول کے لیے گرانقدر رہنمائی کرتے ہوئے ہمیں سکھایا کہ تنازعات کا حل اور امن کی جڑیں بات چیت، ہمدردی، صلح رحمی، بقائے باہمی اور انصاف کے عالمگیر اصول کی پاسداری میں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

شاہین آفریدی کے نام شاندار اعزاز، ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی