آئینی ترمیم کا مقصد عمران خان کو فوجی عدالتوں سے سزا دلوانا ہے،,سلمان اکرم راجا

ہفتہ 21 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ثابت قدمی اور بہادری کا مظاہرہ کریں گے، ہم ایک انتہائی مکار اور چالاک دشمن سے لڑ رہے ہیں، 8 فروری کو فریب ہوا، آپ کا ووٹ چوری ہوا اور ایک جھوٹی حکومت قائم کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا جیل سے پیغام آیا کہ حقیقی عدلیہ کا ساتھ دینا ہے، شیخ وقاص اکرم

اب یہ جھوٹی حکومت اپنے جھوٹ کو چھپانے کے لیے آئین میں ترمیم کرنا چاہتی ہے، ان ترمیم کے خلاف آپ کو لڑنا ہے، اس ملک کی تقدیر کا معاملہ ہے، ایک جھوٹی عدالت قائم کی جا رہی ہے، ہم اس کو نہیں مانتے، ہم قاضی فائز عیسیٰ کو نہیں مانتے، ہم انہیں کہہ چکے ہیں کہ آپ بغض میں ڈوبے ہوئے ہیں، آپ 26 اکتوبر کو گھر چلے جائیں اور اس سیاہ عدالت کا حصہ نہ بنیں۔

اس سیاہ عدالت کے دو مقصد ہیں کہ پی ٹی آئی پر پابندی عائد کی جائے، اور اس عدالت سے حکم لیا جائے، ان کا دوسرا ارادہ یہ ہے کہ عمران خان کو فوجی عدالتوں سے سزا دلوائی جائے، کیوں کہ یہ ناکام ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور جلسہ: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمات درج ہونگے

آئینی عدالتوں سے ان کے تمام مقدمے ناکام ہو چکے ہیں، عمران خان کو جھوٹی عدالت سے جھوٹے مقدموں میں سزا دلوانا چاہتے ہیں، ہم ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارے غضب سے پورے پاکستان کی سڑکیں تھرتھرائیں گی۔

ہم ان کو کہتے ہیں کہ ہم ثابت قدمی کے ساتھ ان کا مقابلہ کریں گے، ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کر سکے گا، ہم نے میدانوں اور سڑکوں پر نکلنا ہے، ہم نے کسی چیز کو قبول نہیں کرنا، عمران خان کو آزاد کروانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ