لاہور میں جاری پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے دیے گئے مقررہ وقت کے اختتام پر جلسہ گاہ لائٹس بند کر دی گئی ہیں۔
جلسہ گاہ میں لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے اندھیرے میں جلسہ ہو رہا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے جنریٹرز کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے۔ جے بٹ ساونڈ سسٹم بھی ڈ نے بند کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی جلسہ: کنٹینرز سے نمٹنے کے لیے کرینز کا لشکر لاہور گامزن
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مشروط اجازت کی خلاف ورزی پر کارروائی کیجائے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمات درج ہونگے،
واضح رہے کہ جلسے کی اجازت سہ پہر 3 بجے سے شام 6 تک تھی۔
دوسری جانب امن امان کے پیش نظر راستے بند ہیں، لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس تعینات ہے۔