پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے جھنگ سے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ فسطائیوں کو بتائیں کے لاہور میں جلسہ ہو رہا ہے، لاہور والو! تمہاری ہمت، جراتمندی اور دلیری کو سلام ہو۔
جو لوگ کہتے تھے کہ پنجاب نہیں نکلے گا، جلسہ نہیں ہو گا، کارکنوں اور قیادت کو گرفتار کرنے کی کوشش کرنے والوں کو بتائیں جلسہ بھی ہو رہا ہے، جلسہ میں جم غفیر بھی آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جیل سے پیغام ہے کہ حقیقی ججوں اور عدلیہ کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، ان کو آئین کے ساتھ نہیں کھیلنے دیں گے، ترمیم لانا چاہتے ہیں، اپنی مرضی کے ججز کو کمیٹیوں میں ڈالنا چاہتے ہیں، ہم اس پاکستان کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔
عوام دیوار بن کر ان لوگوں کے خلاف کھڑے ہوں گے جنہوں نے آپ کے بچوں کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے، بجلی بل بڑھا دیے ہیں۔
کسان دشمن حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، جمشید دستی
جمشید دستی نے لاہور جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور والو مبارک ہو، آج شبو پالشیے اور مریم نواز کو بتا دیا ہے کہ کسان دشمن، تاجر دشمن حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، آپ کالے قوانین بنائیں ہم عوامی طاقت سے آپ کو غرق کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کے لیے عوام نکلنے کے لیے تیار ہے