قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مشتاق احمد کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب ہوئی جس میں قومی کرکٹرز ، شوبر انڈسٹری سے وابستہ ستاروں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک، شوہر کون ہیں؟
سابق قومی کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی، تقریب میں سابق اور موجودہ قومی کرکٹرز نے شرکت کی۔
چیمپیئنز ون ڈے کپ کے میچز کھلنے والے کھلاڑی بابراعظم، شان مسعود اور عثمان قادر تقریب میں شرکت کے لیے فیصل آباد سے لاہور پہنچے اور تقریب میں شرکت کے بعد واپس فیصل آباد چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد بنگلا دیش کے اسپن بولنگ کوچ مقرر
سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ، سابق کپتان انضمام الحق، محمد حفیظ اور اظہر علی بھی شادی کی تقریب میں شریک تھے، تقریب میں مشتاق احمد کے قریبی عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی۔
یاد رہے کہ چند دن قبل مشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ مشتاق کا نکاح انٹیرئیر ڈیزائنر کے کاروبار سے منسلک محمد دیانسے ہوا تھا، سابق کرکٹر نے بیٹی کا نکاح خود پڑھایا، نکاح کے موقع پر کاروباری، کرکٹرز و سماجی شخصیات نے شرکت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹر عبدالرزاق اور بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کی دوستی کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟
واضح رہے کہ مشتاق احمد قومی ٹیم کے مایہ ناز اسپنر تھے اور وہ 1992 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان ٹیم کا اہم حصہ تھے۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور ٹیم کوچ بھی خدمات انجام دیں۔