کراچی: نظارت خانے میں آتشزدگی، 30 گاڑیاں جل گئیں

پیر 23 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ون میں نظارت خانے میں آتشزدگی کے باعث 30 گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، نظارت خانے میں 100 سے زائد سرکاری گاڑیاں کھڑی ہیں جن کی سیکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں کیے گئے، متعدد گاڑیوں کے پارٹس بھی غائب تھے، یہ سرکاری گاڑیاں حکومت سندھ کے مختلف محکموں کے زیراستعمال رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: غیرقانونی پیٹرول کی دکان پر آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، رہائشی عمارت خاکستر

یاد رہے کہ کراچی کے نظارت خانوں میں آگ لگنے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔ رواں برس مارچ میں بھی گلشن اقبال میں بھی نظارت خانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے باعث متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا، اس واقعہ میں بھی آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تھی۔ اس سے قبل 2022 میں بھی اسی نظارت خانے میں لگنے والی آگ میں 500 سے زائد موٹر سائیکلیں، بس، رکشے اور گاڑیاں جل کر خاک ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ نظارت خانہ وہ جگہ ہوتی ہے جہاں کیس پراپرٹیز کا سامان مثلاً موٹرسائیکل، بس، ٹرک، گاڑیاں اور رکشے اور دیگر سامان لا کر رکھا جاتا ہے اور بوقت ضرورت اسے عدالت میں پیش کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل