افریقی ملک الجزائر کی ایک مسجد میں نماز تراویح کے دوران میں اس وقت دلچسپ صورت حال ویڈیو ریکارڈنگ میں آ گئی جب ایک بلی تراویح پڑھانے والے نابینا امام صاحب کے کندھے پر چڑھ گئی۔ بلی کے امام صاحب کے کندھوں پر چڑھنے کی ویڈیو گزشتہ روز سے خوب وائرل ہو رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امام صاحب نماز تراویح پڑھا رہے ہوتے ہیں، اسی دوران ایک بلی امام پر چھلانگ لگا کر اپنے پنجوں سے امام کی قمیض پکڑ کے امام صاحب کے پیٹ ، سینے سے گزرتے ہوئے کندھے تک پہنچنے کی کوشش کرتی ہے۔
امام صاحب بھی بلی کو ہاتھ سے اوپر چڑھنے میں سہولت فراہم کرتے ہیں ، تاہم حیران کن بات ہے کہ امام صاحب کی تلاوت ذرا سی بھی ڈسٹرب نہیں ہوتی، وہ پوری پہلے جیسی روانی اور خوش الحانی سے تلاوت کرتے چلے جاتے ہیں۔
بلی امام کے کندھے تک پہنچنے میں جب کامیاب ہو جاتی ہے تو اما م صاحب کے سر کی ٹوپی کو سونگھتی ہے، پھر امام صاحب کے پیچھے کھڑے نمازیوں کو دیکھتی ہے۔
پھر بلی امام صاحب کے ایک کندھے سے دوسرے کندھے تک جاتی اور واپس آتی ہے۔ پھر اپنا منہ امام کے چہرے کے ساتھ لگاتی ہے، یوں معلوم ہوتا ہے جیسے وہ امام صاحب کے چہرہ کا بوسہ لے رہی ہو۔
بوسہ لینے کے بعد بلی چھلانگ لگا کر نیچے اتر جاتی ہے۔ شاید بلی کو امام صاحب کی خوبصورت آواز میں تلاوت کرنا پسند آیا ہو، اسی لیے اس نے جاتے جاتے امام صاحب کے چہرہ کا بوسہ بھی لے لیا ہو۔
دلچسپ بات تو یہ ہے کہ بلی کے امام صاحب پر چڑھتے وقت ان کی تلاوت میں ذارا بھی خلل پیدا نہیں ہوتا۔
Cat jumps on Imam during qiyam (taraweeh) prayers and he behaves exactly like any imam Insha’Allah would.#Ramadan pic.twitter.com/QHGXSgiZgK
— Alateeqi العتيقي (@BinImad) April 4, 2023
لوگ اس ویڈیو کو کافی پسند کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے اپ لوڈ ہونے کے بعد اب تک اسے اربوں کی تعداد میں دیکھا جا چکا ہے۔
ویڈیو دیکھنے کے بعد ٹوئٹر پر صارفین نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ بلی نے امام کے چہرہ کا بوسہ لیا۔اسی طرح ایک صارف نے لکھا کہ ’اس کے باوجود کچھ مسجدیں تراویح کے دوران بچوں کو نہ لانےکا کہہ رہی ہیں‘
ایک صارف نے لکھا کہ وہ جس باب کی تلاوت کر رہے تھے، اس کا اندازہ لگائیں۔۔۔باب 6سورہ اَنعام(چوپائے)۔۔۔جانوروں کے نام پر ایک باب۔۔۔
ایک صارف نے لکھا کہ پہلی صف میں کھڑے ایک انکل نے بلی کو امام پر چڑھتے دیکھا اور دوبارہ نظریں نیچے کر لیں۔
کسی نے لکھا کہ وہ اپنے دوست کو بوسہ دینے آئی تھی۔
ایک صارف مسعود احمد قریشی نے لکھا ’جانوروں سے پیار اور حسن سلوک کی اعلی مثال انسان تو پھر بھی اس سے بھی بہت اعلیٰ سلوک کا مستحق ہے ۔ دوران نماز بلی اور امام صاحب کا پیار دیکھئے شکر ہے امام پاکستانی نہیں تھا‘
جانوروں سے پیار اور حسن سلوک کی اعلی مثال
انسان تو پھر بھی اس سے بھی بہت اعلیٰ سلوک کا مستحق ہے ۔
دوران نماز بلی اور امام صاحب کا پیار دیکھئے
شکر ہے امام پاکستانی نہیں تھا pic.twitter.com/5OHdcrosal— MASOOD QURESHI (@MASOODAQ216) April 5, 2023
ایک اور صارف نے لکھا:’ اگر یہاں کوئی پاکستانی امام ہوتا تو بلی کو ہاتھ سے پرے مار کر کہتا کہ جا پراں مر۔۔‘
اگر یہاں کوئی پاکستانی امام ہوتا تو بلی کو ہاتھ سے پرے مار کر کہتا کہ جا پراں مر ۔۔ https://t.co/yOrRSCPZ4q
— Umar Hayat Khan🇵🇰 (@umarhayat550) April 5, 2023
اس ویڈیو کے دیکھے جانے والوں کی تعداد اب بھی مسلسل بڑھ رہی ہے اور بڑی تعداد میں اسے شیئر بھی کیا جا رہا ہے۔