وزیراعلیٰ کے پی کی ضلع کرم میں امن و امان کا مسئلہ حل کرنے کے لیے جرگہ منعقد کرنے کی ہدایت

پیر 23 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ضلع کرم میں امن و امان کے مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلے کے پرامن حل کے لیے فوری طور پر جرگہ منعقد کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایت پر محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے کمشنر کوہاٹ اور آر پی او کو مراسلہ ارسال کردیا۔

یہ بھی پڑھیں ضلع کرم میں قبائلی جھڑپیں، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے ضلع کرم میں امن و امان کے مسائل جنم لے رہے ہیں، یہ مسائل جرگوں اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی کارروائیوں سے وقتی طور پر حل کیے جارہے ہیں۔

مراسلے میں تحریر ہے کہ یہ مسائل مستقل بنیادوں پر حل نہیں ہورہے، مسئلے کے مستقل حل کے لیے علاقے کے عمائدین، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، منتخب بلدیاتی نمائندوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل جرگہ بلایا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جرگہ منعقد کرکے فریقین کے مطالبات صوبائی حکومت کو پیش کیے جائیں، تنازع کے مستقل بنیادوں پر حل کے لیے صوبائی حکومت کو تجاویز بھی پیش کی جائیں۔

مراسلے کے مطابق جرگے کے انعقاد کے سلسلے میں فوری بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔

انہوں نے کہاکہ عمائدین علاقہ تنازع کے پُرامن حل کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا: ضلع کرم میں جھڑپوں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہوگئی، فریقین فائربندی پر رضامند

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دوقبائل آمنے سامنے ہیں اور اس دوران متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل