اسرائیلی پراپیگنڈا جھوٹ، یحییٰ سنوار غزہ میں مزاحمت کی قیادت کر رہے ہیں، حماس

منگل 24 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے یحییٰ سنوار سے متعلق اسرائیلی پراپیگنڈا کو جھوٹا قرار دیکر مسترد کردیا۔

اپنے ایک بیان میں حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار غزہ میں خیریت سے ہیں اور غزہ میں حماس کی سیاسی اور عسکری قیادت پوری طرح رابطے میں ہے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹرخالد قدومی نے کہا کہ یحییٰ سنوار غزہ میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی قیادت کر رہے ہیں، یحی سنوار سے رابطہ منقطع ہونے کا اسرائیلی پروپیگنڈا جھوٹا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل جھوٹی خبریں پھیلا کر فلسطینی عوام کے حوصلے توڑنا چاہتا ہے لیکن وہ ثابت قدم عظیم فلسطینی عوام کے حوصلوں کو کبھی شکست نہیں دے سکے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی فضائی حملے میں شہادت کا اعلان کیا تھا تاہم ابتدائی تحقیقات میں ان کی شہادت  کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا تھا۔

جولائی میں ایران کے دارالحکومت تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یحییٰ السنوار کو حماس کا نیا سربراہ بنایا گیا تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانوں کی طویل مہمان نوازی پاکستان کی سب سے بڑی غلطی تھی، وزیر دفاع خواجہ آصف

نیا عالمی مشن: کیا اب ہم انسانی اور اے آئی تخلیق میں فرق کر سکیں گے؟

پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت، اہم قانونی نکات پر بحث

واٹس ایپ میں گیسٹ موڈ کی محدود بیٹا ٹیسٹنگ، بغیر اکاؤنٹ والے صارفین بھی استعمال کرسکیں گے

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا