مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں مزید اضافہ، ایک اور بحری بیڑہ روانہ

منگل 24 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے۔ یہ فیصلہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، پیر کو امریکی بحری بیڑہ ’ہیری ایس ٹرومین‘، 2 بحری جنگی جہاز اور ایک کروزر کو معمول کے شیڈول کے مطابق یورپ بھیجا رہا ہے۔ خلیج عرب میں بحری بیڑہ ’ابراہم لنکن‘ پہلے سے موجود ہے، ان دونوں بحری بیڑوں کو جنگ میں شدت کے باعث وہیں رکنے کا کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس کی کامیابیوں کے بعد اسرائیل کی مدد کے لیے امریکی بحری بیڑہ روانہ

پینٹاگون کے پریس سیکریٹری میجر جنرل پیٹ رائیڈر نے بتایا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کم تعداد میں فوجیوں کو بھیجا جارہا ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ مزید کتنے فوجی مشرق وسطیٰ بھیجے جائیں گے اور ان کی وہاں پر کیا ذمہ داریاں ہوں گی۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں 2 امریکی بحری بیڑوں کی موجودگی ایک غیرمعمولی پیشرفت ہے۔ مشرق وسطیٰ میں پہلے ہی 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اور متعدد جنگی بحری جہاز تعینات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جب پاکستان کی مدد کے لیے امریکی جنگی بیڑہ خلیج بنگال میں داخل ہوا

اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملوں میں اضافی کردیا ہے۔ گزشتہ روز لبنان میں متعدد اسرائیلی حملوں میں 500 کے قریب افراد جاں بحق اور 1600 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اسرائیل نے لبنان میں مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔ میجر جنرل پیٹ رائیڈر کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال خطرناک ہوچکی ہے اور وہاں جنگ کا دائرہ کار وسیع ہوسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟