آشنا نے خاتون کی لاش کے ٹکڑے کرکے فریج میں محفوظ کردیے

منگل 24 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک فلیٹ سے شادی شدہ خاتون کی لاش ملی ہے جسے ٹکڑے کرکے فریج میں محفوظ کردیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، مقتولہ مہالکشمی کے شوہر ہیمنت داس نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیوی کو اس کے آشنا اشرف نے قتل کیا ہے۔ ہیمنت داس کا کہنا ہے کہ اشرف کا تعلق اترکھنڈ سے ہے، جس کے خلاف چند ماہ قبل اس نے بنگلورو پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت بھی درج کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے بعد نرس بھی زیادتی کا شکار

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہیمنت داس اور مہالکشمی کی 6 برس قبل شادی ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ دونوں میاں بیوی میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا اور 9 ماہ قبل دونوں الگ رہنے لگے تھے۔

موبائل شاپ پر کام کرنے والے ہیمنت داس کا کہنا ہے کہ اشرف ایک حجام کی دکان پر کام کرتا ہے، بیوی کے ساتھ اس کے معاشقے کا گزشتہ برس اپریل میں پتا چل گیا تھا، میں مہا لکشمی کے ساتھ رابطے میں تھا لیکن اس نے کبھی اس بارے میں نہیں بتایا۔ ہیمنت داس کا کہنا تھا کہ وہ 25 سے 30 دن قبل مہالکشمی سے ملا تھا جب وہ اس کی دکان پر آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت یا پاکستان، کس ملک کی خواتین زیادہ خوبصورت ؟

کرناٹکا پولیس نے مہالکشمی کی ٹکڑے ہوئی لاش کو 22 ستمبر کو بنگلورو میں اس کے فلیٹ سے برآمد کیا۔ پولیس کے مطابق، اس کی لاش کے 30 ٹکڑے کیے گئے تھے۔ دوسری جانب، کرناٹکا کے وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے، اس کا تعلق مغربی بنگال سے ہے اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ