جے یو آئی انٹرا پارٹی الیکشن، بلوچستان کے صوبائی امیر کے خلاف چور چور کے نعرے

منگل 24 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات جاری ہیں، اور بلوچستان میں صوبائی امیر کی نشست پر حافظ حمداللہ اور مولانا عبدالواسع مدمقابل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں الیکشن کمیشن: جے یو آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کے لیے 60 روز کا وقت مانگ لیا، فیصلہ محفوظ

جمعیت علما اسلام (ف) کے صوبائی امیر کے انتخاب کا اجلاس تنازع کا شکار ہوگیا، اور کارکنوں نے اپنے ہی امیر کے خلاف چور چور کے نعرے لگا دیے۔

اجلاس میں حافظ حمداللہ گروپ کے لوگوں نے موجودہ صوبائی امیر مولانا عبدالواسع پر الزامات کی بوچھاڑ کردی اور چور چور کے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے بعد جے یو آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کرلیا

واضح رہے کہ صوبائی امیر کے لیے انتخابات کا انعقاد آج ہونا تھا، جس کے لیے حافظ حمداللہ اور مولانا عبدالواسع مدمقابل ہیں، جبکہ سیکریٹری جنرل کی نشست پر مولانا آغا محمود شاہ اور عنایت اللہ رودنی آمنے سامنے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp